Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الحجر ریزرو میں 37 نایاب جانوروں کو چھوڑا گیا

’چھوڑے گئے جانوروں میں پہاڑی بکرے، جنگلی ہرن اور شتر مرغ شامل ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
قومی مرکز برائے جنگلی حیات نے العلا رایل اتھارٹی کے تعاون سے الحِجر ریزرو میں 37 نایاب جنگلی جانور چھوڑے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ اقدام جنگلی جانوروں کی افزائش پروگراموں کا حصہ ہے جس کا مقصد علاقے میں حیاتی تنوع کو بڑھانا اور ماحولیاتی توازن کی بحالی ہے۔
چھوڑے گئے جانوروں میں پہاڑی بکرے، جنگلی ہرن اور شتر مرغ شامل ہیں جو مرکز کی اُن کوششوں کا تسلسل ہیں جو نایاب و معدومیت کے خطرے سے دوچار انواع کی تعداد بڑھانے اور ان کے دائرے کو وسعت دینے کے لئے کی جا رہی ہیں۔
مرکز کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر ڈاکٹر محمد علی قربان نے کہا ہے کہ ’یہ اقدام جنگلی حیات کے تحفظ، ماحولیاتی نظاموں کی بقا اور الحِجر ریزرو کو قومی سطح پر منفرد ماحولیاتی و ثقافتی مقام دلانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’یہ اقدام وژن 2030، سعودی گرین انیشیٹو اور قومی ماحولیاتی حکمتِ عملی کے اہداف کے تحت کیا جا رہا ہے‘۔

شیئر: