Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران میں منی ایچر گھر روایتی دستکاری کے شاہکار

زمانۂ قدیم کے فنِ تعمیر کے انداز آنکھوں میں بس جاتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے نجران میں مٹی اور اینٹوں سے بنے روایتی گھروں سے متاثر ہو کر دستکاری کے ماڈل بنانے کا فن، ریجن کے لوگوں اور ان کے ورثے کے درمیان گہرے روابط کو مسجم کر دیتا ہے۔
نباتی گوند سے بنے یہ مِنی ایچر یا مختصر نقاشی، جس پر روایتی بھورا رنگ کیا جاتا ہے، شاہکار بن کر سامنے آتے ہیں۔
اس سے زمانۂ قدیم کے فنِ تعمیر کے انداز آنکھوں میں بس جاتے ہیں اور نجران کی ثقافتی شناخت کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔
ان ماڈلز میں انتہائی باریک بینی سے طرح طرح کی عمارتی تفصیلات کو محفوظ کیا جاتا ہے۔
نجران کے روایتی گھروں، وہاں کے لکڑی کے دروازوں اور سجیلی کھڑکیوں جیسے توجہ حاصل کرنے والے مخصوص فیچرز کو لوگوں کے سامنے رکھا جاتا ہے۔
یہ شاندار ہنرمندی، تقافتی میراث پسند کرنے والوں اور لوک سجاوٹ کے شوقین افرد کا دل موہ لیتی ہے۔ اس سے ریجن کے مشہور قدیم فنِ تعمیر کا اظہار بھی ہو جاتا ہے۔

ان ماڈلز میں انتہائی باریک بینی سے طرح طرح کی عمارتی تفصیلات کو محفوظ کیا جاتا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)

یاد رہے نجران ریجن کا علاقہ اپنی طرز تعمیر کی وجہ سے مشہور ہے جہاں کی عمارتیں علاقائی ثقافت کی امین ہیں۔
 چکنی مٹی سے قدیم طرز کے مکانوں کے ماڈلز بنانے کی روایات آج بھی زندہ ہے جو اہل علاقہ کے فن کا منہ بولتا ثبوت ہے جنہوں نے ماضی کی روایات کو قائم رکھا ہوا ہے۔
عہد قدیم میں اسی طرز کی عمارتیں نجران کا خاصہ ہوا کرتی تھیں جو مٹی سے بنائی جاتی تھیں جبکہ دروازوں اور دریچوں کا انداز بھی منفرد ہوا کرتا تھا آج بھی اسی روایت پر قائم ہیں۔

 

شیئر: