سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آج منگل کو سرکاری دورے پر کویت پہنچ گئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وہ کویت میں منعقد خلیجی تعاون کونسل کے رکن ممالک کے مشترکہ دفاعی کونسل کے اجلاس میں سعودی وفد کی صدارت کریں گے۔
ایئرپورٹ پر ان کے استقبال کے لئے کویت کے وزیرِ دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح، کویت میں سعودی سفیر شہزادہ سلطان بن سعد بن خالد اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔