مشرقی ریجن میں 4 ریکٹر سکیل کے جھٹکے محسوس
’زلزلے کے جھٹکوں کا مرکز حرض کے مشرق میں تقریباً 9 کلومیٹر کی دوری پر تھا‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی جیولوجیکل سروے اتھارٹی نے کہا ہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب مشرقی ریجن میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتھارٹی کے تحت کام کرنے والے قومی زلزلہ نگرانی نیٹ ورک کے سٹیشنوں رات ایک بجکر 11 منٹ اور 23 سیکنڈ پر جھٹکے ریکارڈ کئے ہیں۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’زلزلے کے جھٹکوں کا مرکز حرض کے مشرق میں تقریباً 9 کلومیٹر کی دوری پر تھا‘۔
اتھارٹی نے بتایا ہے کہ ’جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 درجے ریکارڈ کی گئی ہے‘۔
’تاہم جھٹکوں کو کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا جبکہ بیشتر رہائیشوں نے اسے محسوس نہیں کیا‘۔