Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابشر طویق ہیکاتھون ریاض میں شروع، 10 لاکھ ریال انعامات مقرر

’ہیکاتھون میں ملک کے مختلف علاقوں سے قومی صلاحیتوں اور ماہرین کی شمولیت ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
دار الحکومت ریاض میں دنیا کا سب سے بڑا ہیکاتھون ’ابشر طويقکا آغاز ہوچکا ہے جو 13 دسمبر تک جاری رہے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ ایونٹ ریاض فرنٹ برائے نمائش اور کانفرنسز میں ابشر 2025 کانفرنس کے تحت منعقد ہوگا۔
ایوینٹ کی سرپرستی سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبد العزيز بن سعود بن نايف بن عبد العزيز کر رہے ہیں جبکہ اسے وزارت داخلہ اور طويق اکیڈمی کے اشتراک سے منعقد کیا جارہا ہے۔
یہ ہیکاتھون عالمی سطح پر شرکاء کی تعداد کے لحاظ سے سب سے بڑا شمار کیا جاتا ہے اور اس کے انعامات کی کل مالیت ایک ملین سعودی ریال ہے جس میں MVPLAB پروڈکٹ کے تین نشستیں شامل ہیں جو قومی پروگرام برائے آئی ٹی سیکٹر کی ترقی کے تحت فاتح منصوبوں کو تکنیکی مصنوعات میں تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کریں گی۔
ہیکاتھون میں ملک کے مختلف علاقوں سے قومی صلاحیتوں اور ماہرین کی شمولیت ہوگی تاکہ وہ جدید تکنیکی حل تیار کریں جو قومی ڈیجیٹل تبدیلی کو فروغ دیں۔
اس کا ہدف ملازمین، طلبہ، گریجویٹس اور تکنیک و اختراع کے شائقین ہیں جو سعودی نوجوانوں کی صلاحیتوں کی حمایت اور انہیں فعال بنانے کا عکاس ہے۔
أبشر 2025‘ کانفرنس کے ترجمان طارق الحميد نے بتایا کہ اس ایونٹ میں عالمی اور مقامی ماہرین، رہنما اور تجربہ کار افراد حصہ لیں گے جن کا تعلق مصنوعی ذہانت، ڈیٹا، انجینئرنگ اور سرکاری خدمات کے ڈیزائن کے شعبوں سے ہے، اس کے علاوہ ورکشاپس اور خصوصی رہنمائی سیشنز بھی ہوں گے۔
طارق الحميد نے کہا ہے کہ وزارت فخر محسوس کرتی ہے کہ اس عالمی ایونٹ کے تمام شرکا سعودی شہری ہیں اور اس بات کی نشاندہی کی کہ ’ابشر طويقایک حقیقی پلیٹ فارم ہے جو قومی ٹیلنٹس کو فعال بناتا اور ان کی حوصلہ افزائی کرتا ہے تاکہ وہ ایسے ذہین حل تخلیق کریں جو سرکاری شعبوں کی خدمت اور سعودی وژن 2030 کے اہداف کو فروغ دیں۔
قابل ذکر ہے کہ ’ابشر 2025‘ کانفرنس کمپنی عِلم کی سرپرستی میں منعقد ہوتی ہے اور اس کا مقصد سرکاری نظام کو عالمی تکنیکی اور ڈیجیٹل تبدیلیوں کے مطابق فعال بنانا ہے۔

شیئر: