اقامہ اور لیبر قوانین کی خلاف ورزیاں، قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزا
ایک ماہ میں خلاف ورزیوں پر 17 ہزار767 فیصلے جاری کیے گئے ( فوٹو: اخبار 24)
سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے انتظامی کمیٹیوں کے ذریعے ایک ماہ کے دوران (جمادی الاخر1447) اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی پر 17 ہزار767 فیصلے جاری کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ نے بیان میں کہا ’سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کے خلاف مقررہ کارروائی کی گئی۔ خلاف ورزیوں پر قید، جرمانے اور بے دخلی کی سزائیں شامل ہیں۔‘
بیان میں مقامی شہریوں اورمقیم غیرملکیوں پر زور دیا کہ ’وہ اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کو ٹرانسپورٹ، روزگار، رہائش، پناہ، کسی بھی قسم کے تعاون یا پردہ پوشی سے گریز کریں۔‘
