Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’میدان عرفات میں لبیک کی صدائیں اور دعائیں زندگی کے یادگار ترین لمحات‘

شاہی مہمانوں نے مملکت کی فراخدلانہ میزبانی کی تعریف کی (فوٹو: ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین پروگرام کے تحت فریضہ حج کےلیے آنے والے کئی مہمانوں کا کہنا ہے’ میدان عرفات میں اللھم لبیک کی صدائیں اور دعائیں ان کی زندگی کے یادگار ترین لمحات میں سے تھے۔‘
ایس پی اے کے مطابق انہوں نے اپنی مملکت آمد سے لے کر مقدس مقامات تک پہنچنے تک مملکت کی فراخدلانہ میزبانی کی تعریف کی۔
نیوزی لینڈ سے آنے والے محمد عامر نے کہا’ یومِ عرفہ ہر طرح سےغیر معمولی ہے۔ یہ سکون اور اطمینان کا ایک خوبصورت لمحہ ہے۔‘ 
 انہوں نے مناسک کو آسان اور ہرعازم حج کے آرام کو یقینی بنانے کے لیے مملکت اور اس کی قیادت کی تعریف کی۔
فلسطینی شہری سامح ابوبکر نے حجاج کی آمد رفت کے لیے خدمات اور غیر معمولی نظم و ضبط کو سراہا۔
انہوں نے کہا ’اس عظیم دن پر جذبات ہیں ناقابلِ بیان ہیں۔ یہ لمحات یادوں میں محفوظ رہیں گے۔‘
یاد رہے شاہ سلمان نے اس سال 100 سے زیادہ ملکوں کے دو ہزار 300 افراد کو حج کے لیے مدعو کیا ہے اس میں ایک ہزار کا تعلق فلسطین سے ہے۔
ضیوف خادم حرمین شریفین برائے حج وعمرہ پروگرام کی نگرانی وزارت اسلامی امور کرتی ہے۔
 شاہی مہمانوں کے حوالے سے پروگرام کا آغاز 1417 سال ہجری میں کیا گیا تھا۔ اس پروگرام کا مقصد اسلامی دنیا کے مذہبی، علمی اور داشور رہنماوں کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانا اور ثقافتی تبادلے کو فروغ دینا ہے۔
 اب تک 140 ممالک سے 65 ہزار کے قریب مرد وخواتین نے شاہی میزبانی میں حج ادا کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔

 

شیئر: