سعودی طلبا کی ٹیم نے بلقان انٹرنیشنل انفارمیٹکس اولمپیارڈ 2025 میں 6 تمغے اور اعزازات اپنے نام کیے ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق 26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک اٹلی میں ہونے والے اولمپیارڈ میں 17 ملکوں کے 65 طلبا شرکت کی۔
مزید پڑھیں
جبیل رائل ایجوکیشن کے طالبعلم محمد ناصر الاسمری، ریاض ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے عبدالرحمن العیبان، سعد بندر العریفی، مدینہ منورہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ فارس یاسر الردادی نے کانسی کے تمغے جیتے۔
الشرقیہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے ھشام علی الشھری اور الباحہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے المنذر سعید الغامدی نے تعریفی اسناد حاصل کیں۔
سعودی عرب کی بلقان انفارمیٹکس اولمپیارڈ میں یہ تیسری شرکت ہے، سعودی طلبا مجموعی طور پر 13 اعزازات حاصل کرچکے ہیں جن میں 6 کانسی کے تمغے اور 7 تعریفی اسناد شامل ہیں۔
کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن ’موھبہ‘ وزارت تعلیم کے تعاون سے مقامی اور عالمی ماہرین کی نگرانی میں سعودی طلبا کو خصوصی تربیت فراہم کر رہی ہے۔
بلقان انٹرنیشنل انفارمیٹکس اولمپیارڈ ہائی سکول کے طلبہ کے لیے سب سے نمایاں ریجنل پروگرامنگ مقابلں میں سے ایک ہے۔
پہلی مرتبہ اس کا انعقاد 1989 میں بلغاریہ میں یونیسکو اورانٹرنیشنل فیڈریشن فارانفارمیشن پروسیسنگ کے زیراہتمام ہوا تھا۔