Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام میں کنگ آف کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز، آٹھ ٹیموں کی شرکت

سعودی عرب کے شہر دمام میں ایسٹرن پروونس کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام کنگ آف کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا ہے جس میں الشرقیہ ریجن کی آٹھ ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔
اس ٹورنامنٹ کے دوران ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں جبکہ بلے باز اور بولرز اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کر رہے ہیں۔
ٹورنامنٹ کا فائنل چار ستمبر کو کھیلا جائے گا جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز انضمام الحق بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے۔
ٹورنامنٹ کے منتظمین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے کھیلوں کے مقابلے سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ کے ساتھ ساتھ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے اور کھیل کو مزید بہتر بنانے کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔
ٹورنامنٹ میں شریک کھلاڑیوں نے بھی ایونٹ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں بہترین تفریح کے ساتھ اپنی کرکٹ کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور نمایاں کرنے کا موقع مل رہا ہے۔

 

شیئر: