Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں 2 لاکھ 70 ہزار ہیکٹر پر آرگینک کاشتکاری

سالانہ پیداوار کا حجم 98 ملین کلو گرام ہے۔ (فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں وزارت ماحولیات و پانی  و زراعت نے کہا ہے کہ’ مملکت میں آرگینک کاشتکاری 2 لاکھ 70 ہزار ہیکٹر میں کی جارہی ہے۔ سالانہ پیداوار کا حجم 98 ملین کلو گرام ہے‘۔ 
سعودی عرب میں آرگینک فوڈ کی مار کیٹ کا حجم  752 ملین ریال سے زیادہ کا ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے بیان میں کہا کہ ’ماحول دوست کاشتکاری کے نظام کو تقویت پہنچانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہیں‘۔

یہ شعبہ پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے(فوٹو العربیہ)

’آرگینک کاشتکاری فی الوقت وزارت کی پہلی ترجیحات میں سے ہے۔ یہ شعبہ پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور اسے مقبولیت حاصل ہورہی ہے‘۔
آرگیانک کاشتکاری کے قومی مرکز کے ڈائریکٹر جنرل انجینیئر ولید البسام نے کہا کہ ’شروع میں ہمارے مرکز کا دائرہ کار بعض زرعی تجربات اور مختلف قسم کی زرعی نرسریاں قائم کرنے والے رہنما زرعی فارم تک محدود تھا۔ 1966 میں اسے ریسرچ سٹیشن کی شکل دی گئی پھر 1976 میں اسے القصیم میں زرعی ریسرچ کا مرکز بنادیا گیا اور 2011 میں اسے آرگینک زراعت کے ریسرچ سینٹر میں بدل دیا گیا‘۔ 

سینٹر کا مقصد  کاشتکاروں کو مشاورت اور تکنیکی مدد فراہم کرنا ہے-(فوٹو العربیہ)

انجینیئر ولید البسام نے کہا کہ’ سینٹر کا مقصد آگیانک کے کاشتکاروں کو مشاورت اور تکنیکی مدد فراہم کرنا ہے۔ سینٹر کا ایک مقصد آرگینک کاشتکاری کے لیے زیادہ سے زیادہ زرعی اراضی مخصوص کرنا بھی ہے‘۔
انہوں نے بتایا کہ ’ پورے ملک میں یہ سینٹر مویشیوں اور نباتات کی آرگینک پیداوار پر توجہ دینے والا واحد مرکز ہے‘۔
ولید البسام نے کہا کہ ’سینٹر نے مختلف شعبے قائم کیے ہیں۔  متعدد ورکشاپ اور پروگرام بھی کررہا ہے‘۔

شیئر: