Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک کروڑ 70 لاکھ وزیٹرز نے ریاض سیزن کا رخ کیا

جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین ترکی بن عبدالمحسن آل الشیخ نے کہا ہے کہ ریاض سیزن کے چھٹے ایڈیشن میں وزیٹرز کی تعداد ایک کروڑ 70 لاکھ تک رہی۔
سعودی خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ریاض سیزن کا آغاز اکتوبر 2025 میں کیا گیا تھا۔
سیزن میں وزیٹرز کی اتنی بڑی تعداد اس ایونٹ کی غیرمعمولی مقبولیت اور عوامی دلچسپی کا واضح ثبوت ہے۔
ریاض سیزن کے چھٹے ایڈیشن میں جدید تفریحی زونز، تھیٹر شوز کے علاوہ بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلے جن میں باکسنگ، ٹینس اور سنوکر وغیرہ شامل تھے نمایاں رہے۔
عرب اور بین الاقوامی گلوکاروں کے کنسرٹس اور مختلف عمر کے افراد کے لیے انٹر ایکٹیو سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔
مختلف مقامات پر وزیٹرز کی بڑی تعداد دیکھی گئی جس کی بنیادی وجہ وہاں پیش کیے جانے والے مختلف پروگرام تھے۔

 

 

شیئر: