Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر صنعت نے سدیر انڈسٹریل سٹی کا دورہ کیا، منصوبوں کا افتتاح

صنعتی منصوبوں کی مجموعی لاگت تین ارب ریال سے زیادہ ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر صنعت و معدنی وسائل اور سعودی اتھارٹی برائے انڈسٹریل سٹیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بندر بن ابراہیم الخریف نے سدیر انڈسٹریل سٹی میں صنعتی سرمایہ کاری منصوبوں کا افتتاح کیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق صنعتی منصوبوں کی مجموعی لاگت تین ارب ریال ہے۔
سدیرانڈسٹریل سٹی میں متعدد معاون صنعتی معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے۔ اس موقع پر اتھارٹی کے سی ای او انجینئرماجد بن رافد العرقوبی موجود تھے۔
سعودی وزیر صنعت نے سدیرانڈسٹریل سٹی کا دورہ بھی کیا، انہوں نے انفراسٹرکچر کے ترقیاتی منصوبوں کا بھی افتتاح کیا جن کی لاگت ایک ارب 800 ملین ریال ہے۔
جن صنعتی و ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا گیا ان میں روڈ نیٹ ورک، واٹراینڈ سیوریج اور 12500 کیوبک میٹر گنجائش والے واٹرٹینک کی تعمیرشامل ہے۔

بندر الخریف نے دورے میں 200 ایم وی اے الیکٹرک سب سٹیشن کے قیام کا جائزہ بھی لیا۔ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے 44 فیکٹریوں کے قیام کا منصوبے پر بھی غور کیا گیا۔
انہوں نے ’مدن‘ میں چھ صنعتی اورسرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشتوں کا بھی جائزہ لیا، ان کی مجموعی سرمایہ کاری ایک ارب ریال سے زائد ہے۔
انسانی صلاحیتوں کے فروغ کے حوالے سے مدن نے المجمعہ ایوان صنعت کے ساتھ 16 ملین ریال کا معاہدہ کیا جس کے تحت جدید خطوط پر تربیتی مرکز قائم کیا جائے گا۔

 

شیئر: