سعودی وزیر صنعت کی امریکی وزیر توانائی سے ملاقات
’اہم و نایاب معدنیات کے شعبے میں مشترکہ مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر بن ابراہیم الخریف نے امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ سے ملاقات کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر ابراہیم الخریف امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔
ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان معدنیات کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے اور اہم و نایاب معدنیات کے شعبے میں مشترکہ مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
دونوں وزرا نے اس بات پر زور دیا کہ بڑھتی ہوئی عالمی طلب کے پیشِ نظر اہم معدنیات کی سپلائی چین کو مضبوط بنانے کے لیے باہمی تعاون کو مزید ترقی دینا ضروری ہے۔
یہ تعاون مئی 2025 میں ریاض میں منعقدہ سعودی، امریکی سرمایہ کاری فورم کے موقع پر سعودی وزارتِ صنعت و معدنی وسائل اور امریکی وزارتِ توانائی کے درمیان دستخط شدہ یاد داشتِ تعاون کے دائرے میں آتا ہے۔