ٹی20 ورلڈ کپ کے دوسرے مرحلے ’سپر ایٹ‘ کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کا حتمی فیصلہ بدھ کو اس وقت ہوا جب پاکستان نے کولمبو میں نمیبیا کو 102 رنز سے شکست دی۔
سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر گروپ میں چار ٹیمیں شامل ہیں۔
ایک گروپ کے میچز انڈیا میں کھیلے جائیں گے جبکہ دوسرے گروپ کے مقابلے سری لنکا میں ہوں گے۔
مزید پڑھیں
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق اس مرحلے میں کوئی بھی ٹیم پہلے مرحلے کے پوائنٹس ساتھ نہیں لائے گی، یعنی تمام ٹیمیں صفر پوائنٹ سے نئے مرحلے کا آغاز کریں گی۔ میچ جیتنے والی ٹیم کو دو پوائنٹس ملیں گے۔
خراب موسم کے باعث اگر کم سے کم پانچ اوورز کا کھیل ممکن نہ ہو سکا تو میچ کو ’نو رزلٹ‘ قرار دیا جائے گا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ مل جائے گا۔
کسی میچ کے برابر ہونے کی صورت میں سپر اوور کھیلا جائے گا اور اگر سپر اوور بھی برابر ہو جائے تو فیصلہ ہونے تک مزید سُپر اوورز کروائے جائیں گے۔
ہر گروپ کی ٹاپ دو ٹیمیں چار اور پانچ مارچ کو کھیلے جانے والے سیمی فائنلز کے لیے کوالیفائی کریں گی، جبکہ فائنل آٹھ مارچ کو ہوگا۔
گروپس کی تفصیل
سپر ایٹ مرحلے میں آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ ون میں انڈیا، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے شامل ہیں اور اس گروپ کے میچز انڈیا میں کھیلے جائیں گے۔
The eight teams have checked in for the #T20WorldCup Super 8 stage
‘Created with Nano Banana on Google Gemini’ pic.twitter.com/RMKjzFBikP
— ICC (@ICC) February 18, 2026











