سعودی ولی عہد سے ریاض میں امریکی سینیٹر کی ملاقات
جمعرات 19 فروری 2026 23:18
علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات کی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے جمعرات کو ریاض کے قصر الیمامہ میں امریکی سینیٹر لینڈ سے گراہم اور ان کے ہمراہ وفد نے ملاقات کی۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان بھی موجود تھے۔
