Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی قیمت میں اضافہ، پاکستان میں منگل 14 اپریل کو نرخ کیا رہے؟

پاکستان میں منگل کو 24 قیراط سونے کی قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو اس اضافے کے بعد ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 99 ہزار 962 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 4 لاکھ 95 ہزار 362 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔  
اس کے ساتھ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں بھی 13 ہزار 460 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 28 ہزار 237 روپے ہو گئی۔ 
دوسری جانب منگل کو چاندی کی قیمت میں بھی 326 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مقامی مارکیٹ میں  چاندی فی تولہ قیمت 8 ہزار 260 روپے مقرر ہوئی۔ اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 7 ہزار 16 روپے تک پہنچ گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 46  ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 ہزار 776  ڈالر ہو چکی ہے۔ اس طرح آج  فی اونس چاندی کی قیمت 75.65 ڈالر  تک پہنچ گئی۔

شیئر: