Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منگل 24 فروری کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال سمیت دیگر اہم کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں تین پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے ساتھ اس کی نئی قیمت 279 روپے 52 پیسے ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گذشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 279 روپے 55 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 50 پیسے، اماراتی درہم 76 روپے 10 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 741 روپے 34 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح عمانی ریال کی قدر 726 روپے 8 پیسے، کویتی دینار کی 914 روپے 96 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 47 پیسے رہی۔
دوسری جانب  اوپن مارکیٹ میں منگل کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے 98 پیسے جبکہ قیمت فروخت 280 روپے 57 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے 75 پیسے جبکہ قیمت فروخت 75 روپے 37 پیسے اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 76 روپے 41 پیسے جبکہ قیمت فروخت 77 روپے 17 پیسے رہی۔ 

شیئر: