سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال
سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان سٹریٹجیک تعلقات کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایجنسیز)
سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو امریکی ہم منصب مارکو روبیو نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان سٹریٹجیک تعلقات کا جائزہ، خطے کی حالیہ صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بات کی گئی۔
یاد رہے گزشتہ روزسعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور شامی ہم منصب اسعد الشیبانی نے سعودی عرب اور شام کے درمیان تعلقات، شام اور خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
