Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سانحہ بہاولپور،آئل ٹینکر ڈرائیور بھی جاں بحق

بہاولپور...سانحہ بہاولپورمیں مرنے والوں کی تعداد 162 ہوگئی ۔ملتان کے اسپتال میں برن یونٹ میں زیرعلاج آئل ٹینکر کاڈرائیور بھی دم توڑگیا۔ گل محمد کے جسم کا90 فیصد حصہ جھلس گیا تھا۔پولیس نے مقدمے میں ڈرائیور گل محمد کو مفرور ظاہر کیا تھا ۔ زیرعلاج زخمیوں میں سے ایک کی شناخت گل محمد کے نام سے کی گئی۔درجنوں زخمی بہاولپور،ملتان اور لاہور میں زیر علاج ہیں۔ کئی کی حالت تشویشناک ہے مرنے والوں کی تعداد میں بڑھنے کا خدشہ ہے۔
 

 

شیئر: