سونے کی قیمت میں کمی، پاکستان میں جمعرات 5 مارچ کو نرخ کیا رہے؟
پاکستان میں جمعرات کے روز سونے کی قیمت میں 2 ہزار 800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 لاکھ 37 ہزار 962 روپے ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ دن اس کی قیمت 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
اسی کے ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 401 روپے کمی دیکھنے آئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 60 ہزار 529 روپے ریکارڈ ہوئی۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 166 روپے ہو چکی ہے۔
دوسری جانب جمعرات کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں بھی 194 روپےکمی دیکھنے میں آئی ہے ، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 8 ہزار 810 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 7 ہزار 553 روپے ہو چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں جمعرات کو فی اونس سونے کی قیمت میں 28 ڈالر کمی ریکارڈ ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 5 ہزار 144 ڈالر ہو چکی ہے۔ اسی طرح فی اونس چاندی کی نئی قیمت 83.26 ڈالر ہو چکی ہے۔