Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

53 فیصد سعودی شہری عیدالفطر کا پہلا دن اہل خانہ کے ہمراہ گزارتے ہیں

صبح کے وقت ہی اپنے خاندان کے لوگوں سے اجتماعی ملاقاتیں کرتے ہیں۔(فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب میں 53 فیصد شہری عید الفطر کے پہلے دن صبح کا وقت اپنے گھروالوں کے ساتھ گزارتے ہیں۔
 قومی مرکز برائے رائے شماری کی جانب سے سروے میں کہا گیا ’40 فیصد سعودی شہری عید کے روز صبح کے وقت ہی اپنے خاندان کے لوگوں سے اجتماعی ملاقاتیں کرتے ہیں۔‘
سروے میں شامل پانچ فیصد ایسے تھے جو عید کی صبح اپنی ملازمت یا کام کے پابند تھے جبکہ ایک فیصد سعودیوں کا کہنا تھا وہ عید کے روز صبح کے وقت سوتے ہیں۔
عید تقریبات کے حوالے سے 88 فیصد نے بتایا کہ وہ عزیزوں سے ملاقات کرنے کو اولیت دیتے ہیں، جوسماجی تعلقات کی پختگی کی نشاندہی کرتی ہے۔
سروے میں شامل 8 فیصد نے اپنے شہروں میں عید پروگرام میں شرکت کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ ایک فیصد دیگر شہروں اور ایک فیصد نے عید تعطیلات بیرون ملک گزارنے کو ترجیح دی۔

 

شیئر: