Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’کوالٹی آف لائف پروگرام‘: جدہ میں 70 ہزار مربع میٹر رقبے پر پھیلے ’الاجواد پارک‘ کا افتتاح

پارک میں بچوں کے لیے 1080 میٹرمربع پر پلے گراؤنڈ بھی تعمیر کیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
جدہ کے کمشنر شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوی نے مشرقی علاقے میں ’الاجواد پارک‘ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر میئر صالح علی الترکی و دیگر اعلٰی عہدیدار بھی موجود تھے۔
ایس پی اے کے مطابق کمشنرجدہ کو نئے تعمیر ہونے والے پارک کے تمام مراحل کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔
الاجواد پارک ’بھجہ‘ قومی منصوبے کے تحت تعمیر کیا گیا جس کا مجموعی رقبہ 70 ہزار مربع میٹر ہے۔ اس کی تعمیر پر 31 ملین ریال کی لاگت آئی ہے۔
پارک میں 26 ہزار مربع میٹر رقبے پر سبزہ اگایا گیا ہے جبکہ بچوں کے لیے 1080 میٹرمربع پر پلے گراؤنڈ بھی تعمیر کیا گیا۔
پارک میں کوالٹی آف لائف پروگرام کے تحت واکنگ اور سائیکلنگ ٹریکس بھی بنائے گئے ہیں جن کی مجموعی لمبائی 1210 میٹر مربع ہے۔

پارک میں آنے والوں کی سہولت کے لیے مسجد اور کار پارکنگ کا انتظام ہے جبکہ پارک کی نگرانی کا سینٹر بھی قائم کیا گیا ہے۔

 

شیئر: