Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’خوشگوار ماحول‘: شہریوں کا الجوف کے پارکوں اور میدانوں کا رخ

رمضان کی راتوں میں الجوف ریجن اور گورنریٹ میں واقع پارکوں اور میدانوں میں عوام کی بڑی تعداد بالخصوص نوجوان گھومنے پھرنے آتے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق الجوف میونسپیلٹی نے 44 سپورٹس فیلڈز اور کئی پارک تعمیر کیے ہیں۔ اس کے علاؤہ پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے دیگر سہولیات بھی دی جا رہی ہیں۔
یہ عوامی مقامات رمضان کی شاموں میں خاندانوں اور اُن افراد کے لیے بھرپور ماحول فراہم کرتے ہیں جو آؤٹ ڈور خوشگوار ماحول سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔
کھیلوں کے میدان نوجوانوں اور کھیلوں کے دلدادہ افراد کے لیے اہمیت اختیار کر چکے ہیں جہاں وہ مقابلے کر سکتے ہیں، کھیل سکتے ہیں اور رمضان میں سماجی رابطے قائم کر سکتے ہیں۔
میونسپیلٹی کی جانب سے رہائشی علاقوں میں سپورٹس فیلڈ سمیت کئی سروسز فراہم کی گئی ہیں جن میں پارکنگ کی جگہ، ریسٹ رُوم اور لائٹنگ شامل ہیں۔
یہ سب اقدامات شہروں اور قصبوں میں زندگی کے معیار کو بہتر بنانے اور کمیونٹی سپورٹس کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

 

شیئر: