سعودی عرب کے خلاف حملے جاری، الشرقیہ ریجن میں مزید 10 ڈرونز تباہ
الشرقیہ ریجن میں بڑے تیل کے ذخائر اور ریفائنریاں واقع ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ پیر کی رات اور منگل کی صبح الشرقیہ ریجن مزید 10 ڈرونز مار گرائے گئے۔
سعودی وزارت دفاع کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں بتایا گیا کہ الشرقیہ ریجن کی جانب بھیجے گئے ڈرونز کو راستے میں روک کر تباہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ الشرقیہ ریجن میں مملکت کے بڑے تیل کے ذخائر اور ریفائنریاں واقع ہیں۔
پیر کو بھی سعودی عرب نے دو بیلسٹک جبکہ متعدد ڈرون حملے ناکام بنانے کا اعلان کیا تھا۔
ایران نے امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ اپنی جنگ کے درمیان خلیجی ریاستوں پر مسلسل حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
وزارتِ دفاع کی رپورٹس پر مبنی اعداد و شمار مطابق 28 فروری سے اب تک سعودی عرب کو نشانہ بنانے والے ڈرون حملوں کی مجموعی تعداد 600 سے زیادہ ہو گئی ہے۔
ڈرونز کے علاوہ، اسی مدت کے دوران سعودی ایئر ڈیفینس نے کم از کم 46 بیلسٹک میزائل اور سات کروز میزائل بھی مار گرائے جو مملکت کے خلاف جاری فضائی مہم کی مسلسل اور مختلف نوعیت کو ظاہر کرتا ہے۔
