Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی یوم پاکستان پر صدر آصف زرداری کو مبارکباد

شاہ سلمان اور ولی عہد نے صدر پاکستان کو الگ الگ پیغامات بھیجے ہیں( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے یوم پاکستان کے موقع پر صدر آصف علی زرداری کو مبارک باد کے پیغامات ارسال کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان کی جانب سے صدرِ پاکستان کو ارسال کیے گئے پیغام میں ان کے لیے صحت و سلامتی کی دعا کی۔ پاکستانی حکومت و بردارعوام کے لیے ترقی و حوشحالی کا اظہار کیا۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے صدر زرداری کو بھیجے گئے تہنیتی پیغام میں نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ پاکستانی حکومت و عوام کے لیے ترقی و خوشحالی کی خواہش ظاہر کی۔

 

شیئر: