Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخ، قیمتوں میں 30 سے 70 فیصد تک اضافہ

متحدہ عرب امارات میں نئے نرحوں کا اطلاق بدھ یکم اپریل سے کیا گیا ہے (فائل فوٹو: ایکس اکاؤنٹ)
متحدہ عرب امارات میں اپریل 2026 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ 
فیول پرائس کمیٹی نے منگل کو نئی قیمتوں کی منظوری دی ہے، اس کا اطلاق بدھ یکم اپریل سے کیا گیا ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کے نرخوں میں 30 سے 70 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔
مارچ 2026 کے مقابلے میں پیٹرول کے نرخوں میں 80  فلس اور ڈیزل کی قیمت 1.97 درہم کا اضافہ کیا گیا۔ نئی قیمتوں میں پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل ہے۔
وام کے مطابق پیٹرول سُپر 98 کی نئی قیمت 3.39 درہم فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جو مارچ میں 2.59 درہم فی لیٹر تھی۔
سپیشل 95 اضافے کے بعد 3.28 درہم فی لیٹر میں ملے گا۔ گذشتہ ماہ 2.48 درہم فی لیٹر دستیاب تھا۔
ای پلس 91 کے نرخ 3.20 درہم فی لیٹر ہوں گے۔ مارچ میں اس کی قیمت 2.40 فی لیٹر تھی۔
ڈیزل کی نئی قیمت 4.69 درہم فی لیٹر ہوگی۔ گذشتہ ماہ ڈیزل 2.72 درہم فی لیٹر میں دستیاب تھا۔
یاد رہے امارات کی فیول پرائس کمیٹی ہر ماہ پیٹرول کی قیمتوں کا تعین عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کے مطابق کرتی ہے۔

 

شیئر: