بدھ یکم اپریل کو روپے کے مقابلے میں ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال سمیت دیگر اہم کرنسیوں کی قیمتوں میں بھی ردوبدل دیکھنے میں آیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں تین پیسے کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے ساتھ اس کی نئی قیمت 279 روپے 12 پیسے ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ گذشتہ دن اس کی قیمت 279 روپے 15 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 36 پیسے، اماراتی درہم 75 روپے 99 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 740روپے 37 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح عمانی ریال کی قدر 725 روپے ایک پیسہ، کویتی دینار کی 909 روپے 92 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 55 پیسے رہی۔
دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں بدھ کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے صفر پیسے جبکہ قیمت فروخت 280 روپے 15 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے 30 پیسے جبکہ قیمت فروخت 75 روپے 45 پیسے اور اماراتی درہم کی قیمت خرید 75 روپے 97 پیسے جبکہ قیمت فروخت 77 روپے 27 پیسے رہی۔