سعودی اور کویتی وزرائے خارجہ کی ریاض میں ملاقات، خطے کی صورتحال کا جائزہ
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر بھی بات کی گئی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں کویت کے ہم منصب شیخ جابر الاحمد الصباح کا خیر مقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور کویت کے درمیان تعلقات، انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
قبل ازیں کویتی وزیر خارجہ سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچے تو نائب سعودی وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی نے ان کا استقبال کیا۔
