سویڈش شیف نکلس یوسف یوہانسن اور ویلز سے تعلق رکھنے والے اُن کے پارٹنر نے جدہ میں ایک بیکری کا آغاز کیا ہے جس کے لیے ریاض اور مکہ سے گاہک خاص طور پر جدہ آ رہے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق انہوں نے رواں سال فروری میں فوکس آئرش بیکری کھولی جو الصفا ڈسٹرکٹ کی الکعکی سپرمارکیٹ میں واقع ہے جہاں اب اس بیکری کے کھلنے سے پہلے ہی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔
سعودی عرب منتقل ہونے سے قبل انہوں نے سویڈن، برطانیہ، فرانس اور ترکیے کی بیکریوں میں کام کیا جہاں انہوں نے اپنے ہنر کو نکھارا اور اپنا کاروبار شروع کرنے سے پہلے بیکنگ کی انٹرنیشنل روایات کو سیکھا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی خاتون جنہوں نے کورونا کے دوران ’فیملی بیکری‘ کی شروعات کیNode ID: 815331
-
بیکریوں اور کچن کے لیے سعودی وزارت بلدیات کی نئی شرائطNode ID: 892078
یوہانسن اس بارے میں کہتے ہیں کہ ’ہمارا طریقہ بہت سادہ ہے۔ ہم اپنی روایتی ڈبل روٹیوں اور پیسٹریوں میں صرف تازہ اور قدرتی اجزاء شامل کرتے ہیں۔‘
انہوں نے یہ بیکری اپنے ایک جاننے والے سعودی دوست کی بدولت کھولی جو پہلے اس شعبے میں کام کر چکا تھا۔
یوہانسن مزید کہتے ہیں کہ ’ہر پیسٹری شیف کا خواب ہوتا ہے کہ اُس کی اپنی بیکری ہو۔ الکعکی سپرمارکیٹ کا مالک ہمارا دوست ہے۔ اس نے ہمیں کاروبار شروع کرنے کے لیے کونے میں جگہ دی۔‘
سعودی عرب میں بیکری کھولنے سے قبل انہوں نے مارکیٹ کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔
آنہوں نے مزید کہا کہ ’جب ہم نے اپنے نئے پروجیکٹ کے سلسلے میں سعودی عرب میں کام کرنے کا فیصلہ کیا تو ہم نے چھوٹے مراحل سے اس کا آغاز کیا۔‘
یوہانسن جو مسلمان ہیں، کہتے ہیں کہ ’ہم نے بیکری یکم رمضان کو کھولی اور مقدس مہینے کے پہلے چار دن کوئی گاہک نہیں آیا لیکن پھر سعودی دوست نے ہماری تازہ ڈبل روٹی اور سنیمن رولز کی ویڈیو آن لائن پوسٹ کی، وہ ویڈیو وائرل ہوگئی اور ہماری سیل بہت زیادہ بڑھ گئی۔‘
یوہانسن نے مزید کہا کہ ’میں نے 20 سال قبل اسلام قبول کیا اور میں چار مہینے قبل سعودی عرب آیا۔ میں یہاں بہت خوش ہوں۔ حرمین شریفین کے قریب رہنے کی خوشی الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا۔‘
ہویانسن نے ابھی تک بیکری کے لیے ملازم نہیں رکھے، جس کے باعث یہ دونوں خود تمام چیزیں بیک کرتے ہیں تاکہ کوالٹی پر کوئی سمجھوتا نہ ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم اپنے تمام اجزاء سویڈن، برطانیہ اور دیگر یورپی حصوں سے لاتے ہیں تاکہ ذائقہ بالکل اوریجنل رہے۔ مثال کے طور پر ہم نیوزی لیںڈ سے مکھن منگواتے ہیں جن سے ڈبل روٹیاں بنائی جاتی ہیں اور سینمن رولز کے لیے بیلجیئم سے چاکلیٹ منگوائی جاتی ہے۔‘
یوہانسن کہتے ہیں کہ وہ کمیونٹی کو بہترین یورپی ذائقہ اور کوالٹی دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمارا مقصد ہے کہ ہم مناسب قیمت میں اعلٰی کوالٹی بیکری کی چیزیں جدہ میں فراہم کریں۔ سب کچھ پیسہ ہی نہیں ہوتا۔ ہم اعلٰی معیاری اشیاء مناسب قیمت میں فروخت کرنا چاہتے ہیں۔‘
بیکری کھولتے وقت مشکلات پیش آنے کے حوالے سے یوہانسن نے کہا کہ ’یہ ایک نیا ملک ہے، یہاں نئے قوانین ہیں اور نئے چیلنجز ہیں۔‘











