اندھیرے مقامات پرگاڑی کی ہیڈ لائٹس روشن رکھیں، ٹریفک پولیس کا انتباہ
ٹریفک قوانین وضوابط لوگوں کی سلامتی کےلیے ہیں (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی ٹریفک پولیس نے ڈرائیوروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سلامتی کے ضوابط کی پابندی کریں۔ گہری دھند، گرد وغبار اور اندھیرے مقامات پر گاڑی کی ہیڈ لائٹس روشن رکھیں۔
عاجل نیوز کے مطابق ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ ادارے کی جانب سے محفوظ ڈرائیونگ کے لیے مقررہ ضوابط پر عمل کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔
ٹریفک قوانین کا مقصد عوام الناس کی حفاظت ہے جن پرعمل کرتے ہوئے اپنی اور دوسروں کی سلامتی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔
ادارے کا مزید کہنا تھا کہ سرنگوں یا اندھیرے مقامات میں داخل ہونے سے قبل گاڑی کی ہیڈ لائٹس روشن کرنا ٹریفک ضوابط میں شامل ہے۔
خراب موسمی حالات جب حد نگاہ انتہائی محدود ہوجاتی ہے میں بھی گاڑی کی ہیڈ لائٹس اور ہزرٹ کو آن کرنا ضروری ہوتا ہے تاکہ سامنے یا عقب سے آنے والی گاڑی کے ڈرائیور کو معلوم ہو سکے۔
ٹریفک پولیس کا مزید کہنا تھا کہ قوانین پرعمل کرتے ہوئے سنگین حادثات پر قابو پایا جاسکتا ہے اس لیے ڈرائیوروں کو چاہئے کہ وہ ضوابط پرسختی سے عمل کریں۔