سعودی عرب کے کئی علاقے پیر سے جمعے تک بارش کی زد میں
مکہ مکرمہ، عسیر اور دیگر علاقے بارش سے متاثر ہوں گے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے پیر سے جمعے تک مملکت کے مختلف علاقوں میں درمیانے درجے سے شدید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے بیان میں کہا مکہ مکرمہ، عسیر، حائل، تبوک، الجوف، حدود الشمالیہ اور الشرقیہ ریجن بارش سے متاثر ہوں گے۔
قومی مرکز نے بیان میں رہائشیوں اور شہریوں پر زور دیا کہ ’وہ متوقع موسمی صورتحال کے حوالے سے ویب سائٹ، سوشل میڈیا چینلز اور’انوا‘ ایپلی کیشنز کے ذریعے جاری کردہ ہدایات اور الرٹ پرعمل کریں۔‘
