Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ فہد کازوے پر پاسپورٹس اہلکاروں کے لیے الیکٹرک سکوٹر متعارف

یہ سکوٹر پاسپورٹ کے ایریا میں گیٹس اور ٹریول لین میں موجود گاڑیوں کی آمدورفت کو منظم کریں گے (فوٹو: ایس پی اے)
مشرقی ریجن میں کنگ فہد کازوے پر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس نے اہلکاروں کے لیے الیکٹرک سکوٹر متعارف کروا دیے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ان سکوٹرز کی مدد سے مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کا معیار بڑھے گا، بوڑھے مسافروں کو معاونت فراہم کی جائے گی اور معذوری کے شکار افراد کا سفری طریقہ کار آسان بنایا جائے گا۔
یہ سکوٹر پاسپورٹ کے ایریا میں گیٹس اور ٹریول لین میں موجود گاڑیوں کی آمدورفت کو منظم کریں گے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اہلکاروں کو اس جگہ جلد از جلد پہنچائیں گے۔
یہ اقدام ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے متعارف کروائے گئے ان سمارٹ سلوشنز کا حصہ ہے جس کا مقصد مسافروں کے تجربے کو خوشگوار بنانا، کام تیزی اور ذمہ داری سے کرنا اور تمام پروسیجر آسانی سے کرنا ہے۔
یہ منصوبہ اس تیاری کا حصہ ہے جس کے تحت سعودی عرب کی تمام بندرگاہوں میں سکوٹر پہنچائے جائیں گے۔ 

 

شیئر: