Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اماراتی صدر سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی بحران پر تبادلہ خیال

اماراتی صدر کو امیر کویت کی جانب سے  نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ (فوٹو: وام)
 متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے  پیر کو کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح کا خیرمقدم کیا ہے۔
وام کے مطابق کویتی وزیر خارجہ نے اماراتی صدر کو امیر کویت کی جانب سے  نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ 
ملاقات میں امارات اور کویت کے تعلقات اور باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی حملوں کے تناظر میں خطے کی تازہ ترین صورتحال، اس کے علاقائی و بین الاقوامی سلامتی و استحکام  پر سنگین اثرات پر بھی بات کی گئی۔
 سلامتی، خود مختاری، علاقائی سالمیت اور اپنے عوام کے تحفظ کے لیے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

 

شیئر: