اماراتی صدر اور اٹلی کی وزیر اعظم کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
عالمی معیشت پر پڑنے والے اثرات پر بھی بات کی گئی ( فوٹو: ایس پی اے)
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے حالیہ علاقائی صورتحال، اس کے سلامتی و استحکام پر سنگین اثرات، میری ٹائم سکیورٹی، توانائی کی فراہمی اور عالمی معیشت پر پڑنے والے اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وام کے مطابق یہ ملاقات اٹلی کی وزیراعظم کے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران ہوئی ہے۔
دونوں رہنماوں نے امارات اور خطے کے دیگر ملکوں کے خلاف ایرانی جارحیت، شہریوں اور سول انفراسٹرکچر پر حملوں پر بھی بات کی گئی اور کہا کہ’ یہ حملے خودمختاری، بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔‘
جارجیا میلونی نے اٹلی کی جانب سے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی۔ امارات کی سلامتی، خودمختاری، خطے اور عوام کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی سپورٹ کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر متحدہ عرب امارات اور اٹلی کے درمیان مختلف شعبوں،خصوصا اقتصادی اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون کے مختلف پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
