Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الباحہ: بارشوں کے بعد ڈیموں میں پانی کی سطح میں ریکارڈ اضافہ

پانی کی مجموعی مقدار 46 لاکھ 74 ہزار مکعب میٹر تک پہنچ گئی۔(فوٹو: ایس پی اے)
الباحہ ریجن میں بارشوں کے بعد متعدد ڈیموں میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پانی کی مجموعی مقدار تقریبا 46 لاکھ 74 ہزار 638 مکعب میٹر تک پہنچ گئی۔
سعودی خبررساں ایجنس ایس پی اے کے مطابق ایریگیشن آرگنائزیشن کے ریجنل آفس کا کہنا ہے ’مختلف علاقوں میں 19 مارچ 2026 سے 6 اپریل تک سیلابی صورتحال رہی، جن میں العقیق، المخواہ، الحجرہ، قلوہ اورغامد الزناد شامل ہیں۔ وادیوں اور ڈیموں میں بڑی مقدار میں پانی جمع ہو گیا۔‘
 حالیہ بارشوں کے دوران العقیق، ثراد، الاحسبہ اور دوقہ کے ڈیموں میں سیلابی پانی داخل ہوا، جبکہ کئی ڈیم مکمل طور پر بھر گئے۔
 ڈیم بھر جانے کے بعد ہنگامی منصوبوں پرعمل کرتے ہوئے ڈیموں کے گیٹس اور والوز کھولے گئے تاکہ اضافہ پانی کا اخراج کیا جا سکے۔
واضح رہے الباحہ ریجن میں السراۃ اور تہامہ کے مختلف حصوں میں مجموعی طورپر 50 ڈیم ہیں، جن میں 6 پینے کے پانی کے لیے مخصوص ہیں۔

35 چھوٹے اور درمیانے درجے کے ڈیم، بارش کے پانی کو عارضی طور پر ذخیرہ کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں، جنہیں زراعت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

 

شیئر: