شفاف پانی اور نرم ریت: خلیجِ عرب میں جبیل کے بیچ ’پُرسکون‘ سیاحت کا مرکز
پرسکون ماحول کے متلاشی اور کھیلوں کے شوقین افراد جبیل انڈسٹریل سٹی کے بیچز کا رخ کرتے ہیں جس کی وجہ سے یہ خلیجِ عرب میں ایک منفرد سیاحتی مقام بن چکے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق جدید شہری ڈیزائن اور قدرتی خوبصورتی کے امتزاج سے بھرپور ان بیچز کو ترجیح دی جاتی ہے اور یہ قدرتی خوبصورتی کو جدید اور مکمل محفوظ ماحول میں کھیلوں اور تفریحی سرگرمیوں کو جوڑتے ہیں۔
جبیل انڈسٹریل سٹی کے بیچز کی خاص بات ان کی نرم ریت ہے۔ یہاں پتھر نہیں ہیں اور پانی بالکل صاف شفاف ہے جس سے خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے اور ان ساحلوں کو مختلف سرگرمیوں اور تقریبات کے لیے کھلی جگہ کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ سیاحتی مقام رائل کمیشن آف جبیل اور ینبع کی جانب سے جدید انفراسٹرکچر فراہم کرنے کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے جیسا کہ سیٹیں نصب کرنا اور باربی کیو ایریا کا قیام، ریسٹ روم کا قیام جبکہ اس کے ساتھ ساتھ فیلڈ پر ریسکیو ٹیموں کا موجود ہونا جو ہائی سیفٹی سٹینڈرڈز کے تحت آنے والے سیاحوں کو ایک پرسکون اور محفوظ ماحول فراہم کرتی ہیں۔
