شہزادہ فیصل بن فرحان سے کویت اور لٹویا کے وزرائے خارجہ کا رابطہ
حطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔( فوٹو: اے ایف پی)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو لٹویا کی ہم منصب بائیبا برازاور کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الحمد الصباح نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران سعودی عرب اور لٹویا کے درمیان تعلقات کا جائزہ، حطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان اور کویت کے وزیر خارجہ نے خطے کی حالیہ صورتحال اور اس حوالے سے مشترکہ کوششوں پر بات کی۔
علاوہ ازیں سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے اتوار کو مملکت میں فرانسیسی سفارتخانے کی ناظم الامور آڈرے لیسپر نے ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات کی گئی۔
