Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فرسان میری ٹائم میوزیم میں بحیرۂ احمر کی 20  برس تاریخ محفوظ

یہاں ہزاروں کی تعداد میں نوادرات، محفوظ کیے گئے نمونے موجود ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
فرسان میں ’الزیلعی میری ٹائم میوزیم‘ امتیازی حیثیت رکھنے والا ایک ایسا ثقافتی سنگِ میل ہے جو بحیرۂ احمر اور مقامی کمیونٹی کے مابین گہرے تعلق کی عکاسی کرتا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دو دہائیوں کے دوران جمع کی جانے والی اشیا کی نمائش کے ذریعے، الزیلعی میوزیم، سمندری حیات اور ثقافتی ورثے کے امتزاج کے تجربے کو دستاویزی صورت میں لوگوں کے سامنے پیش کرتا ہے۔
یہاں ہزاروں کی تعداد میں نوادرات، محفوظ کیے گئے نمونے اور وہ فن پارے لوگوں کی توجہ کا خاص مرکز ہیں جو مونگے اور سیپیوں کو مہارت کے ساتھ تراش کر بنائے گئے ہیں۔
میوزیم، محض سائنسی نمائش کے لیے نہیں بلکہ اس سے کہیں بڑھ کر یہ جزائرِ فرسان کی تاریخی سمندری وراثت کو نمایاں کرتا ہے۔ علاقے کی مشہور ثقافتی تقریبات کے بارے میں معلومات اور تفصیلات کو آگے بڑھاتا ہے جن میں حرید کا سالانہ تہوار شامل ہے۔

قدرتی مظاہر اور ماہی گیری کے روایتی طریقوں کو دستاویزی شکل دیتے ہوئے، میوزیم کی وجہ سے، جزائرِ فرسان کی ثقافتی شناخت کو تقویت ملتی ہے یہ اور سمندری تحفظ کے لیے بنیادی اہیمت کے تعلیمی پلیٹ فارم کی شکل میں کام کرتا ہے۔
ماحولیاتی اور ثقافتی سیاحت کی ایک اہم منزل کے طور پر الزیلعی میوزیم، مملکت کے سیاحتی لینڈ سکیپ پر جزائرِ فرسان کی حیثیت کو مضبوط بناتا ہے۔

فنکارانہ اظہار اور دستاویز شدہ سائنسی معلومات کو باہم جوڑنے کے لیے میوزیم ایک منفرد مقام بن گیا ہے جو بحیرۂ احمر کے زرخیز ثقافتی اور وراثتی سرمایے کو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ کرتا ہے۔

 

شیئر: