Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ڈیجیٹل ریڈینس فریم ورک 2025‘: سعودی عرب دنیا بھر میں پہلے نمبر پر

سعودی عرب گزشتہ برس 90 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر رہا تھا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب نے انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکشن یونین(آئی ٹی یو) کی جانب سے ڈیجیٹل ریڈینس فریم ورک 2025 میں دنیا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے ایک نیا سنگ میل عبور کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق مملکت نے ’ویری ہائی‘ کیٹیگری میں 100 میں سے 94 پوائنٹس حاصل کیے۔ گزشتہ برس 90 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر رہا تھا۔
 عالمی درجہ بندی میں سعودی عرب سر فہرست ہے، اس کے بعد فن لینڈ اور جرمنی 93 ، 93 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر، برطانیہ 92 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، ناروے 91 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں جبکہ فرانس 90 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہا۔
یہ کامیابی ایڈوانس ڈیجیٹل نظام میں مملکت کی تیز رفتار ترقی کی عکاسی کرتی ہے، جس کی بنیاد مستحکم ریگولیٹری پالیسیوں اور موثر گورننس فریم ورک کے ساتھ ساتھ اعلی ادارتی صلاحیتوں پر ہے۔
ڈیجیٹل ریڈینس فریم ورک ایک بین الاقوامی انڈیکس ہے، جو ممالک کی ڈیجیٹل نظام کی تیاریوں کا جائزہ لیتا ہے۔
اس میں ٹیلی کمیونیکیشن اور ٹیکنالوجی سے متعلق پالیسیوں، نظام اور گورننس کے آلات کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔ یہ انڈیکس 9 بنیادی شعبوں پر مشتمل 117 ذیلی اشاریوں کے ذریعے ممالک کی کارکردگی کو جانچتا ہے۔
ماہرین کے مطابق انڈیکس میں سعودی عرب کی پہلی پوزیشن اس کے عالمی مقام کو مستحکم کرتی ہے اور اسے ایک جدید ڈیجیٹل ماحول قائم کرنے والے نمایاں ملک کے طور پر پیش کرتی ہے ۔
یہ کامیابی مختلف سرکاری و ریگولیٹری اداروں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے، جن میں وزارتِ خزانہ، وزارت تجارت، وزارت اطلاعات، وزارت صحت، وزارت تعلیم ، معیشت و منصوبہ بندی، ماحولیات پانی و زارعت کے علاوہ دیگر وزارتیں شامل ہیں۔

 

شیئر: