Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب اور ملائیشیا کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے کا جائزہ

سعودی وزیر ثقافت شہزاد بدر بن عبداللہ بن فرحان نے بدھ کو ملائیشیا کے وزیر سیاحت و ثقافت داتوک سری تیونگ کنگ سنگ سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور ملائیشیا کے درمیان ثقافتی تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
سعودی وزیر ثقافت نے مملکت اور ملائیشیا کے مضبوط تعلقات پر فخر کا اظہار کیا اور ثقافت کو ان تعلقات کو گہرا کرنے اور دونوں اقوام کو قریب لانے میں اہم پل قرار دیا۔

انہوں نے کوالاالپمور انٹرنیشنل بک فیئر میں مملکت کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیے جانے پر شکریہ ادا کیا۔
علاوہ ازیں سعودی معاون وزیر ثقافت راکان الطوق نے کوالالمپور میں اسلامک آرٹس میوزیم کا دورہ کیا۔
انہوں نے دورے کے دوران البخاری فاونڈیشن کے نائب صدر سے بھی ملاقات کی جو اس میوزیم کے بانی ہیں۔

 

شیئر: