Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم شہباز شریف مدینہ منورہ پہنچ گئے، روضہ رسول پر حاضری دیں گے

مدینہ پہنچنے پر گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان نے خیرمقدم کیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف بدھ کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد جدہ سے مدینہ منورہ پہنچ گئے۔
ایس پی اے کے مطابق مدینہ پہنچنے پر گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان نے ان کا خیرمقدم کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف مسجد نبوی میں نوافل ادا کریں گے اور روضہ رسول پر حاضری دیں گے۔
قبل ازیں وزیر اعظم شہباز شریف جدہ سے مدینہ منورہ کےلیے روانہ ہوئے تو مکہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے انہیں رخصت کیا۔

شیئر: