سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے سنیچر کو ترکیہ میں الجزائر کے ہم منصب احمد عطاف نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اناطولیہ ڈپلومیسی فورم 2026 کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں سعودی عرب اور الجزائر کے تعلقات کا جائزہ، حالیہ علاقائی صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔