Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی آسٹریلوی وزیراعظم سے ملاقات

دورہ سڈنی کے دوران اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات کی گئی ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے سڈنی میں آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز سے ملاقات کی ہے۔
رابطہ کے آفیشل ایکس اکاونٹ پر بیان میں کہا گیا ’ملاقات میں باہمی احترام اور تعاون کے ذریعے سماجی ہم آہنگی کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔‘
 انتہائی موثر اقدامات اور اقوام متحدہ کی تنظیموں کے کردار کو بحال کرکے اقوام اور افراد کے درمیان دوستی کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔
ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے کہا’ میں نے ملاقات کے دوران کثیر الثقافتی بقائے باہمی کے آسٹریلوی ماڈل، اس کی سپورٹ اور استحکام میں وزیراعظم کے نمایاں کردار کی تعریف کی۔‘
رابطہ کے سیکرٹری جنرل نے دورہ سڈنی کے دوران ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی۔

 

شیئر: