سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے پیر کو جدہ میں سوڈان کی عبوری کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرھان نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سوڈان کی حالیہ صورتحال، اس کے اثرات اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
سوڈان کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانے، اس کے اتحاد، خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ملاقات میں مکہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز، وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ خالد بن علی الحمیدان اور سوڈان میں سعودی سفیر علی حسن جعفر بھی موجود تھے۔
قبل ازیں سوڈان کی عبوری کونسل کے سربراہ جدہ پہنچے تو کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مکہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے ان کا خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر جدہ کے میئر صالح بن علی الترکی اور سوڈان میں سعودی سفیر علی بن حسن جعفر بھی موجود تھے۔