Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے جدہ میں یورپی کونسل کے صدر کی ملاقات

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو جدہ میں یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور یورپی یونین کے درمیان سٹریٹیجک شراکت داری کا جائزہ لیا۔
خطے کی حالیہ صورتحال، اس کے بین الاقوامی سلامتی اور اقتصادی اثرات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
سلامتی اور استحکام  بڑھانے کے لیے کوششوں میں ہم آہنگی پر بھی بات کی گئی۔
اس موقع پر وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد بن محمد العبیان اور یورپی یونین میں مملکت کی سفیر ھیفا الجدیع بھی موجود تھیں۔

شیئر: