سعودی عرب اور ہالینڈ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات، آبی گزر گاہوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
دو طرفہ تعاون کا جائزہ اور خطے کی حالیہ صورتحال پر بھی بات کی گئی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بدھ کو ریاض میں ہالینڈ کے ہم منصب ٹام بیر ینڈسن کا خیرمقدم کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور ہالینڈ کے درمیان دو طرفہ تعاون کا جائزہ اور خطے کی حالیہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے بین الاقوامی آبی گزر گاہوں کی سیفٹی اور سکیورٹی برقرار رکھنے کے حوالے سے جاری کوششوں پر بھی بات کی۔
ہالینڈ کے وزیر خارجہ نے سعودی عرب اور دیگر ملکوں کے خلاف ایران کے صریح حملوں کی مذمت کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی بھی موجود تھے۔
