Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’میقات ذی الحلیفہ‘ تعمیر نو کے بعد عازمین حج کے قافلوں کا خیرمقدم

 عازمینِ حج مکہ مکرمہ جانے کے لیے یہاں سے احرام باندھتے ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
مدینہ منورہ کے قریب ’میقات ذی الحلیفہ‘ حج سیزن میں مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ جانے والے عازمین حج کے لیے ایک مرکزی سٹیشن کے طور پر کام کرتی ہے۔
ذی الحلیفہ، وہ مقام ہے جہاں سے مدینہ منورہ آنے والے عازمینِ حج مکہ مکرمہ جانے کے لیے یہاں سے احرام باندھتے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ’میقات ذی الحلیفہ‘ حج سیزن میں مختلف قومیتوں کے عازمین حج کی آمد کا مشاہدہ  کر رہی ہے۔
سرکاری اداروں کی جانب سے عازمین کو ہرممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے یہاں ترقیاتی کام کیے گئے ہیں، تاکہ انہیں اپنے ایمانی سفر کے آغاز سے کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مدینہ ترقیاتی اتھارٹی کی نگرانی میں میقات پر موجود جامع مسجد ، اس کے اطراف سہولتوں کو اپ گریڈ کرنے، اس کی استعداد بڑھانے اور میقات سے گزرنے والے عازمین کےلیے مربوط سروس سسٹم کو ترقی دی ہے، جبکہ بسوں کے لیے پارکنگ لاٹس مخصوص کیے گئے۔

علاوہ ازیں صحت، امن عامہ، دینی آگاہی پروگرام کے تحت خصوصی کاونٹز کی سہولت فراہم کی گئی تاکہ مختلف ممالک سے آنے والے عازمین کو دینی احکام کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا سکے۔
مملکت کے وژن 2030 کے اہداف سے ہم آہنگ ضیوف الرحمان خدمت پروگرام کے تحت میقات پر بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ یہاں حج سیزن میں رضا کار بڑی تعداد میں عازمین کی رہنمائی کے لیے موجود رہتے ہیں۔

جامع مسجد کے باہر پارکنگ لاٹس کے اطراف میں بڑی تعداد میں درخت لگائے گئے ہیں، جس سے ماحول بھی صاف اور پرسکون رہتا ہے۔
علاوہ ازیں درختوں کے سائے میں خصوصی اور آرام دہ بینچوں کا انتظام ہے تاکہ عازمین سایے میں وہاں بیٹھ سکیں۔

 

شیئر: