Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض: سب سے بڑا نیچرل پارک جو حیاتیاتی تنوع اور قدرتی مناظر کو یکجا کرتا ہے

یہ پارک دراصل ایک وادی ہے جسے ’وادی الباطن‘ کہا جاتا ہے۔ ( فوٹو: ایس پی اے)
ریاض ریجن کے مشرق میں 15 کلومیٹر دوری پر واقع 34 ہزار مربع میٹر پر پھیلا ہوا ’الغاط نیشنل پارک ‘حیاتیاتی تنوع اور قدرتی مناظر کو یکجا کرتا ہے۔ یہ سیاحوں اور فیملیز کےلیے ایک مثالی مقام ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق اس کا شمار مملکت کے سب سے بڑے قدرتی پارکوں میں ہوتا ہے، یہ پارک دراصل ایک وادی ہے، جسے ’وادی الباطن‘ کہا جاتا ہے۔ 
وادی کے درمیان مرکزی ندی بہتی ہے، جس کے ایک کنارے پر بائیں جانب کئی ہموار فارمز موجود ہیں، جن کی اونچائی 5 سے 10 میٹر تک ہے۔
وادی میں بہنے والی ندی کا پانی دو قدرتی چٹانی چشموں سے نکلتا ہے، جو ایک دلکش منظر پیش کرتا ہے۔
’الغاط نیشنل پارک‘ گھنے نباتات کا مسکن ہے، یہاں پودوں کی 130 سے زیادہ اقسام ہیں۔ ماحولیاتی پائیداری کو فروغ دینے کے لیے گزشتہ 15 برسوں میں 2 لاکھ سے زائد درخت اگائے گئے۔

 پارک میں انواع و اقسام کے  پودے ہی نہیں بلکہ یہاں ہرنوں کے لیے ایک محفوظ علاقہ بھی ہے۔
متنوع جنگلی حیات موجود ہیں، جن میں گوہ، رینگنے والے جانور، کبوتر اور تیتر شامل ہیں، جو اس وادی کی فطری خوبصورتی میں اضافے کا باعث ہیں۔

الغاط نیشنل پارک پورے ہفتے وزیٹرز کے لیے کھلا رہتا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔
سعودی نیشنل سینٹرفاروائلڈ ویجیٹیشن ڈیولپمنٹ اینڈ ڈیزرٹیفیکیشن نباتاتی مقامات کے تحفظ، ان کی نگرانی، بحالی، غیرقانونی کٹائی کی روک تھام، چراگاہوں اور جنگلات کے انتظام اور قومی پارکوں کے موثر استعمال کی نگرانی کرتا ہے، جس سے ماحولیاتی پائیدار ترقی کو فروغ ملتا ہے اور سعودی گرین انیشیٹیو کے اہداف کے حصول میں مدد ملتی ہے۔

 

شیئر: