Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سب سے پہلی تصویر کب اور کہاں کھینچی گئی تھی؟

اس تصویر کو ایک بڑے فارمیٹ کے کیمرے کے ذریعے اتار گیا تھا (فوٹو: ایس پی اے)
خیال کیا جاتا ہے کہ مملکتِ سعودی عرب میں سنہ 1861 یا ( 1277 ہجری) میں پہلی مرتبہ تصویر اُس وقت اتاری گئی تھی جب مصر کے ایک افسر محمد صادق نے مدینہ کے سفر کے دوران الوجہ اور ینبع میں عازمین حج و عمرہ کے رُوٹ کا سروے کرنے کا مشن شروع کیا تھا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ’مملکتِ سعودی عرب میں فوٹو جنرلزم کا آغاز‘ کے عنوان سے شائع ہونے والی ایک کتاب کے مطابق باور کیا جاتا ہے کہ مملکت کے کسی بھی علاقے میں کھینچی جانے والی یہ پہلی تصویر تھی۔
اس تصویر کو ایک بڑے فارمیٹ کے کیمرے کے ذریعے اتار گیا تھا جس میں گیلی پلیٹوں کا استعمال کیا جاتا تھا۔ اس طریقے سے نہ صرف تصویر کی کوالٹی بہتر ہوتی تھی بلکہ دیگر طریقوں کے مقابلے میں اِس عمل پر صرف اخراجات بھی کم آتے تھے اور تمام کام تیزی کے ساتھ مکمل ہو جا تھا۔
کتاب کے مطابق، مصری افسر اور سروے نگار صادق اِس تصویر کو بنانے کے بعد بھی سعودی عرب آئے اور سنہ 1881 میں انھوں نے حج میں ادا کیے جانے والے شعائر کی تصاویر بھی بنائی تھیں۔

شیئر: