مکہ: وزیر سیاحت نے عازمین حج کے مہمان نوازی مراکز کا معائنہ کیا
سعودی وزیر سیاحت کا دورہ حج سیزن 2026 کی تیاریوں کا حصہ ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے پیر کو مکہ مکرمہ میں عازمین حج کے لیے مہمان نوازی مراکز کا معائنہ کیا، جو حج سیزن 2026 کی تیاریوں کا حصہ ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزیر سیاحت نے عازمین کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا اور ٹورازم ورکرز سے ملاقاتیں کیں، جن میں کچھ وزارت کے تربیتی پروگرام میں شریک ہیں۔
سعودی وزیر سیاحت نے بتایا’ گزشتہ برس اکتوبر میں شروع کی جانے ولی نئی اکومیڈیشن لائسنسنگ سروس کے ذریعے پیلگرم ہاسپیلٹی سیکٹر میں 5 لاکھ 66 ہزار سے زیادہ بستروں کا اضافہ کیا گیا ہے۔‘
حج، اسلام کے پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے۔ اس سال مناسک حج 24 سے 29 مئی تک ہونے کی توقع ہے۔ ہزاروں مسلمان پہلے ہی حج کی تیاری کےلیے مملکت پہنچ گئے ہیں۔

سرکاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ برس 16 لاکھ 73 ہزار 230 نے فریضہ حج ادا کیا، ان میں ایک لاکھ 66 ہزار 654 داخلی حجاج تھے اور دیگر بیرون مملکت سے آئے تھے۔